فنڈنگ میں کمی سے 1 کروڑ 37 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے :ورلڈ فوڈ پروگرام

فنڈنگ میں کمی سے 1 کروڑ 37  لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو  سکتے :ورلڈ فوڈ پروگرام

جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ فنڈنگ میں کمی کے باعث دنیا بھر میں 1 کروڑ 37 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔۔۔

ادارے کے مطابق افغانستان، کانگو، ہیٹی، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور سوڈان میں امدادی  کارروائیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، اور اگر فوری فنڈنگ نہ ملی تو سال کے آخر تک حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے عالمی برادری سے انسانی بحران روکنے کے لیے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں