مصری ماہر آثار قدیمہ خالد الانانی یونیسکو کے سربراہ منتخب
سامراکینڈ(اے ایف پی)مصری ماہر آثار قدیمہ خالد الانانی کو یونیسکو کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ۔ 54 سالہ الانانی 2016سے 2022تک مصر کے ثقافت اور۔۔۔
آثار قدیمہ کے وزیر رہے ہیں۔ وہ 15نومبر سے عہدہ سنبھالیں گے اور یونیسکوکے پہلے عرب اور دوسرے افریقی سربراہ بنیں گے ۔ انہوں نے عالمی ثقافتی ورثے ، تعلیم اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر توجہ دینے کا عندیہ دیا۔