کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا مقبوضہ وادی میں محاصر ے جاری
سرینگر (اے پی پی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے نومبر 1947ء میں جموں خطے میں ڈوگرہ فورسز اور ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کی یاد میں گزشتہ روز یوم شہدائے جموں منایا ۔
اس موقع پر سیمینارزکا انعقاد کرنے کیساتھ ریلیاں بھی نکالی گئیں، دوسری طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔