گھانا میں فوجی بھرتی کے دوران بھگدڑ، 6 افراد ہلاک
اکرا (اے ایف پی) گھانا کے دارالحکومت اکرا میں فوجی بھرتی کے دوران خوفناک بھگدڑ سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔۔۔
فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ ایل وک سپورٹس سٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب ہزاروں امیدوار صبح سویرے بھرتی کے لیے پہنچے اور ہجوم نے سکیورٹی گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ فوج نے بتایا رش کے باعث کئی امیدوار دب کر جان سے گئے ۔