ایران کی خلیج میں بحری جنگی مشقیں امریکی جہازوں کو وارننگ
تہران(اے ایف پی)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج میں بڑی بحری جنگی مشقوں کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو سخت وارننگ جاری کر دی۔۔۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق مشقوں کا مقصد جون میں اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت دکھانا ہے ۔پاسداران انقلاب نے مشقوں میں ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی آزمائے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے اہداف شناخت کرتے ہیں۔