امارات :غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 38 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا

 امارات :غیر قانونی افراد کو پناہ دینے  پر 38 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دئیے ، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم ( 38 کروڑ روپے ) تک جرمانہ ہوسکتا ہے ۔۔۔

رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار دیا گیا ، 10 ہزار درہم ( 7 لاکھ 60 ہزار روپے ) سے زائد جرمانہ ہوگا ، جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔حکومت امارات نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں