ڈسکہ :موبائل ایپلی کیشن پر جوا کھیلتے ایک شخص گرفتار
ڈسکہ(نامہ نگار )موبائل ایپلی کیشن پر جوا کھیلتے جواری کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میلاد چوک مین بازار کے قریب ملزم حسنین اپنے موبائل فون پر اپیلی کیشن کے ذریعے جوا کھیل رہا تھا کہ۔۔۔
اطلاع پر سٹی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے موبائل فون اور 12ہزار500رو پے برآمد کر کے ملزم کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔