کروشیا بوسنیا سرحد پر کشتی الٹنے سے 3 تارکین ہلاک
زاگریب(اے ایف پی)کروشیا اور بوسنیا کی سرحد پر ساوا دریا میں کشتی الٹنے سے تین تارکین جان کی بازی ہار گئے۔۔
جبکہ 13 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ سلاؤونسکی برود کے قریب پیش آیا، جہاں تمام متاثرین کو شدید سردی اور ہائپوتھرمیا کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دو زخمی دم توڑ گئے ۔