آسٹریا: 14سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پر پابندی ،خلاف ورزی پر 800 یورو تک جرمانہ ہوگا
ویانا(اے ایف پی) آسٹریا کی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پر پابندی کی منظوری دے دی۔۔۔
حکومت کے مطابق یہ اقدام لڑکیوں کو ‘جبر سے بچانے کیلئے ہے ، ماہرین اسے اسلام مخالف اور امتیازی قانون قرار دے رہے ہیں۔ 2019 میں اسی نوعیت کی پابندی عدالت نے کالعدم قرار دی تھی، تاہم حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ نیا قانون آئینی تقاضوں کے مطابق ہے ۔ پابندی میں حجاب سمیت تمام اسلامی سکارف شامل ہیں۔ بار بار خلاف ورزی پر والدین کو 150 سے 800 یورو تک جرمانہ ہو سکے گا، نئے قانون سے تقریباً 12 ہزار بچیاں متاثر ہوں گی۔