گھمبیر سمجھتا جو کہہ دیا درست ہے ، حالانکہ ایسا نہیں:آفریدی

 گھمبیر سمجھتا جو کہہ دیا درست ہے ، حالانکہ ایسا نہیں:آفریدی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گوتم گمبھیر سمجھتا ہے کہ جو اس نے کہہ دیا وہی درست ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔۔۔

شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ اپنی پرانی چپقلش کو تازہ کیا۔ لیجنڈری آل راؤنڈر نے نہایت معنی خیز انداز میں گوتم گمبھیر پر طنز کیا، جن کے ساتھ ان کی میدان میں کئی بار تلخ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوتم نے اپنی کوچنگ کا آغاز کیا، انہیں لگتا ہے کہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ہمیشہ درست ہے ۔ لیکن کچھ وقت کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ آپ ہر وقت درست نہیں ہو سکتے ۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں مزید واضح کیا تھا کہ گمبھیر کے بارے میں ان کی رائے آج بھی تبدیل نہیں ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں