ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پہلی بار حماس پر جنگی جرائم کا الزام

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پہلی بار حماس پر جنگی جرائم کا الزام

رپورٹ اشتعال انگیز ہے ،اسرائیلی جھوٹ دہرائے گئے :حماس کا ردعمل غزہ میں بے گھر افرادکے خیمے پانی میں ڈوب گئے ،8ماہ کی بچی جاں بحق

یروشلم،غزہ (رائٹرز،اے ایف پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پہلی بار حماس اور دیگر فلسطینی مسلح گروپوں پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے اور اس کے بعد غزہ میں ہونے والی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کرنے کا الزام لگایا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا گروپوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کیے ۔حماس نے اپنے ردعمل میں کہا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ اشتعال انگیز ہے ،اسرائیلی جھوٹ دہرائے گئے ، حماس نے مطالبہ کیا کہ غیر پیشہ ورانہ رپورٹ کو واپس لیا جائے ۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی ثالثی میں طے ہونے والے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا اور غزہ کو فوجی طور پر غیر فوجی علاقہ بنایا جائے گا۔ حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ٹرمپ کے منصوبے میں پیش کردہ مکمل غیر مسلح کرنے کی شرط کو مسترد کر تے

ہیں۔ موسلادھار بارش نے غزہ میں بے گھر خاندانوں کے خیموں کو پانی میں ڈبو دیا، جس کے نتیجے میں ایک آٹھ ماہ کی بچی رحاف ابو جزار سردی کے باعث انتقال کر گئی، رحاف کی والدہ نے بتایا بارش کے بعد تیز ہواؤں نے خیمے میں پانی بھر دیا ،بچی اچانک سردی سے چل بسی۔غزہ کے بے گھرا فراد روزی کمانے اور فاقوں سے بچنے کے لیے ملبے سے لوہے کی باریں نکال رہے ہیں۔ تباہ شدہ گھروں کی دیواروں میں سے چھوٹے اوزاروں سے بارز نکال کر وہ خیموں کو سہارا دے رہے ہیں یا چند ڈالر میں فروخت کر کے گزارا کر رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں