انڈونیشیا :شدید سیلاب، ہلاکتیں 990 سے متجاوز،220لاپتا
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے شمال مغربی صوبے سماترا میں شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 990 تک پہنچگئی ہے۔۔
، جبکہ 220 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مون سون اور طوفانی بارشوں نے خطے کو شدید متاثر کیا، ہزاروں لوگ پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ متاثرین حکومتی امداد کے دیر سے پہنچنے پر مایوس ہیں۔ صوبائی گورنر موزاکر منا نے کہا کہ ہنگامی اقدامات دو ہفتے مزید جاری رہیں گے تاکہ بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور بحالی کی جا سکے ۔