بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر ،ٹرسٹ کو ساڑھے 3 کروڑ کے عطیات موصول
کولکتہ (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے بیل ڈانگا علاقے میں ازسرنو بنائی جانے والی بابری مسجد کے حوالے سے قائم کئے گئے ٹرسٹ ویسٹ بنگال اسلامک فائونڈیشن آف انڈیا کو اب تک ساڑھے 3کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔۔۔
ٹرسٹ کے بینک اکائونٹ میں آن لائن جمع کرائی گئی رقم اب تک 2اعشاریہ 63کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے ۔یاد رہے کہ ہمایوں کبیر نے بیل ڈانگا میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کر رکھا ہے جس کا سنگ بنیاد رواں ماہ کی چھ تاریخ کو رکھا گیا۔