کینیڈا :غیرملکی ڈاکٹرز کیلئے فاسٹ ٹریک ورک پرمٹ متعارف

کینیڈا :غیرملکی ڈاکٹرز کیلئے فاسٹ  ٹریک ورک پرمٹ متعارف

اوٹاوا (آئی این پی)کینیڈا نے غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے فاسٹ ٹریک ورک پرمٹ پروگرام متعارف کر دیا ہے، جس کے تحت اہل ڈاکٹرز 14 دن میں ورک پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

پروگرام کا مقصد صوبوں اور ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ وفاقی حکومت نے 5ہزاراضافی مستقل رہائش کی نشستیں اور 2026 میں ڈاکٹروں کے لیے ایکسپریس انٹری کیٹیگری متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا، تاکہ صحت کے شعبے کو مضبوط بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں