عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر
ڈینور (رائٹرز )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔۔۔
برینٹ خام تیل 3 فیصد کمی کے بعد 58اعشاریہ92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ، امریکی خام تیل2اعشاریہ7فیصد کمی سے 55اعشاریہ27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ۔ماہرین کے مطابق یوکرین میں ممکنہ امن معاہدہ تیل مارکیٹ پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ روسی تیل پر عائد پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی لاجسٹک رکاوٹوں کے خاتمے کا امکان بھی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔