کولمبیا میں باغیوں کے حملے 4پولیس اہلکار ہلاک
بوگوتا(اے ایف پی) جنوب مغربی کولمبیا میں بائیں بازو کے باغیوں نے دو علیحدہ حملے کیے ، جن میں کم از کم چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔۔۔
پہلے حملے میں دو اہلکار بم دھماکے میں مارے گئے ، جبکہ دوسرے حملے میں باغیوں نے پولیس سٹیشن پر فائرنگ کی، جس میں دو اور اہلکار ہلاک ہوئے ۔