برطانیہ :فلسطینی نعروں پر پابندی یہودی اداروں کی سکیورٹی سخت
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں فلسطینی نعروں پر پابندی لگا دی گئی ، سڈنی واقعے کے بعد برطانیہ میں یہودی تعلیمی اداروں اور۔۔
عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔ پولیس نے کہا عوامی مقامات پر فلسطین کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ لندن پولیس کے مطابق آسٹریلیا میں یہودی تہوار پر فائرنگ کے بعد حالات بدل چکے ، الفاظ کے نتائج ہوتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے نعروں کو تشدد پر اکسانے کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔