ہارورڈ میں انسانی اعضا کی چوری، مینیجر کو 8 سال قید
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ہارورڈ میڈیکل سکول کے سابق میرج روم مینیجر سیڈریک لاج کو انسانی اعضا چوری اور فروخت کرنے پر آٹھ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔۔۔
لاج نے تسلیم کیا کہ اس نے 2018 سے مارچ 2020 تک دماغ، جلد، ہاتھ، چہرے اور دیگر اعضا غیر قانونی طور پر فروخت کیے ۔ اس کی بیوی ڈینیز لاج کو ایک سال قید کی سزا دی گئی۔ اعضا کو نیو ہمپشائر، میساچوسٹس اور پنسلوانیا میں منتقل کر کے فروخت کیا گیا۔ حکام کے مطابق کئی خریداروں کو بھی سزا دی جا چکی ہے ۔