مارشل آئی لینڈز مہنگائی سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو ہر 3ماہ بعد 200ڈالر دیگا
مارشل آئی لینڈز(دنیامانیٹرنگ)مارشل آئی لینڈز میں حکومت نے مہنگائی سے بچاؤ کے لیے نیشنل یونیورسل بیسک انکم سکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک کے ہر شہری کو ہر سہ ماہی 200 ڈالرز دیے جائیں گے۔۔
، ادائیگی کرپٹو کرنسی، بینک اکاؤنٹ یا چیک کے ذریعے کی جا سکے گی۔ وزیر مالیات ڈیوڈ پال نے کہا کہ مقصد شہریوں کا اعتماد بڑھانا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے ، نہ کہ لوگ ملازمت چھوڑ دیں۔ اس سکیم کے لیے ایک ٹرسٹ فنڈ امریکا کے ساتھ معاہدے کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔امریکا دہائیوں تک مارشل آئی لینڈز میں جوہری تجربات کرتا رہا ہے اور وہ اس طرح زرتلافی ادا کرنا چاہتا ہے ۔