سوڈان :مصروف بازار میں ڈرون حملہ، 10 افراد ہلاک

 سوڈان :مصروف بازار میں  ڈرون حملہ، 10 افراد ہلاک

پورٹ سوڈان(اے ایف پی)سوڈان کی شمالی ریاست دارفور میں مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ مالہا قصبے کی الحرا مارکیٹ میں ہوا جس سے دکانوں میں آگ لگ گئی۔

حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں۔واضح رہے اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں