روسی دارالحکومت ماسکو میں دھماکا،2پولیس اہلکار ہلاک

روسی دارالحکومت ماسکو میں  دھماکا،2پولیس اہلکار ہلاک

ماسکو(اے ایف پی)روسی دارالحکومت ماسکو میں رات گئے دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی۔۔

، اس دوران ایک دھماکا خیز آلہ پھٹ گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار سرکاری گاڑی کے قریب مشتبہ شخص کے پاس پہنچے ۔ یہ واقعہ اسی علاقے کے قریب پیش آیا جہاں رواں ہفتے ایک روسی جنرل کوکار دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں