بھارتی فوج کی فائرنگ 2 بنگلہ دیشی نوجوان قتل ، کشیدگی

بھارتی فوج کی فائرنگ 2 بنگلہ دیشی نوجوان قتل ، کشیدگی

ڈھاکہ(اے پی پی)بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیو رٹی فورس نے بنگلہ دیش کے سرحدی گاؤں کے قریب دو بنگلہ دیشی نوجوانوں کو گولی مارکر قتل کر دیا۔۔

 ہلاک ہونے والوں کی شناخت ترونگ گاؤں کے رہائشی 19سالہ اشیکور اور 22سالہ مشاہد کے طور پر کی گئی ہے جو سلہٹ کے سرحدی علاقے کے قریب سپاری جمع کررہے تھے ۔دریں اثنا تریپورہ میں فائرنگ کے ایک الگ واقعے میں بھارتی بی ایس ایف کا اہلکار بپن کمار زخمی ہوگیا۔اس واقعے سے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے سے کشیدہ سفارتی تعلقات مزید بگڑ گئے ہیں، ڈھاکہ میں حکام نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں