برقی گاڑیوں کی فروخت ،چینی کمپنی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا
بیجنگ (اے ایف پی)چین کی گاڑی ساز کمپنی بی وائے ڈی 2025 میں برقی گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔۔۔
بی وائے ڈی ہائبرڈ گاڑیاں بھی تیار کرتی ہے اور اس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مارکیٹ شیئر نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ نومبر تکبی وائے ڈی نے 20لاکھ7ہزار برقی گاڑیاں فروخت کیں، جبکہ امریکی کمپنی ٹیسلا کی سالانہ فروخت تقریباً16لاکھ50ہزار رہنے کا امکان ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی فروخت شمالی امریکا اور یورپ میں تقریباً ایک تہائی کم ہوئی ہے ۔