لندن :چور پکڑنے کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ انعام کا اعلان

لندن :چور پکڑنے کیلئے  ایک لاکھ پاؤنڈ انعام کا اعلان

لندن (اے ایف پی)شمالی لندن کے علاقے پرائمروز ہل میں 7 دسمبر کو ایک کروڑ مالیت پاؤنڈ کے جواہرات کی چوری کے بعد متاثرہ افراد نے چور کو پکڑنے کے لیے ایک لاکھ پاؤنڈ تک انعام کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 چور نے دوسری منزل کی کھڑکی سے داخل ہو کر ہیروں کے ہار، بریسلٹ اور ہرمز کے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ مالیت کے بیگز چرا لیے ۔ پولیس نے سکیورٹی کیمرے میں چور کا سرمئی کیپ پہنے چہرہ ڈھانپے تصویر جاری کی۔ متاثرہ افراد نے 5لاکھ پاؤنڈ اور حاصل شدہ اشیا کی 10 فیصد مالیت کے انعامات کا بھی وعدہ کیا ہے تاکہ قیمتی اور منفرد جواہرات واپس لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں