2025:دنیا بھر میں 128صحافی ہلاک ،533قید
برسلز (اے ایف پی)2025میں دنیا بھر میں 128صحافی ہلاک ہوئے ، جن میں سے زیادہ تر مشرق وسطیٰ میںمارے گئے ۔۔۔
بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس(آئی ایف جے )کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانجر نے کہا کہ یہ اعدادوشمار صحافیوں کے لیے عالمی سرخ الرٹ ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں 56 صحافی ہلاک ہوئے ، جبکہ یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو اور بھارت میں بھی صحافی جان کی بازی ہار گئے ۔آئی ایف جے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 533 صحافی قید ہیں، ، چین سب سے زیادہ 143 قیدی صحافیوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔