چینی کمپنی کی 22لاکھ 60ہزار برقی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت
بیجنگ (اے ایف پی)چین کی آٹو کمپنی بی وائی ڈی نے گزشتہ سال22لاکھ 60ہزار برقی گاڑیاں فروخت کر کے عالمی سطح پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج سے جاری بیان کے مطابق یہ کسی بھی کمپنی کی سب سے زیادہ سالانہ ای وی فروخت ہے ۔ اعدادوشمار کے بعد بی وائی ڈی کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا پر سبقت حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ ٹیسلا نے ستمبر تک 12 لاکھ 20 ہزار گاڑیوں کی فروخت ظاہر کی تھی جبکہ مکمل اعدادوشمار کا اعلان جلد متوقع ہے ۔