فلپائن:کچرے کا ڈھیر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

فلپائن:کچرے کا ڈھیر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی

منیلا(اے ایف پی)فلپائن کے شہر سیبو میں کچرے کے بڑے ڈھیر گرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7ہو چکی ہے اور 29 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ چار دن بعد زندہ افراد کے ملنے کی امید کم ہوتی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کو بنالیو لینڈ فِل میں پیش آیا جہاں اندازے کے مطابق 20 منزلہ عمارت کے برابر اونچا کچرے کا ڈھیر موجود تھا، جس کے گرنے کے باعث تقریباً 50 صفائی کرنے والے ملازمین ملبے تلے دب گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں