مارشل لا لگانے کا جرم جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو 5سال قید کی سزا
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو مارشل لا کے غیر آئینی نفاذ، انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کیلئے آئین اور قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا اور تفتیشی اداروں کے کام میں دانستہ رکاوٹیں ڈالیں۔ یون سک یول نے اپنی گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد رکوانے کیلئے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کی اور گرفتاری نہ دیکر انصاف کے عمل کو متاثر کیا۔واضح رہے کہ پولیس نے صدر یون سک یول کو 15 جنوری کو باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا تھا، وہ جنوبی کوریا کے پہلے صدر تھے جو مدت صدارت میں گرفتار ہوئے ۔