مقبوضہ کشمیر:محاصرے کے دوران حملہ، بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر:محاصرے کے  دوران حملہ، بھارتی فوجی ہلاک

کشتواڑ (دنیا مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ سات اہلکار زخمی ہو گئے ۔۔۔

 حملہ اس وقت کیا گیا جب فورسز علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھیں۔ واقعہ کے بعد بھارتی فوج، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔ فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن مزید سخت کر دیا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا دیئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں