عالمی نظام جنگل کے قانون میں بدلتا جا رہا :اقوام متحدہ

عالمی نظام جنگل کے قانون میں بدلتا جا رہا :اقوام متحدہ

سلامتی کونسل ہی عالمی امن کے فیصلوں کا واحد مجاز فورم ہے :انتونیو گوتریس

نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن و سلامتی سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار صرف اسی ادارے کو حاصل ہے ۔ انہوں نے دنیا میں بڑھتی قانون شکنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام جنگل کے قانون میں بدلتا جا رہا ہے ۔ گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی  خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور واضح کیا کہ کوئی بھی متبادل فورم یا غیر رسمی اتحاد سلامتی کونسل کے اختیارات کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ مثال بن کر قیادت کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں