یورپی رہنما بھارتی یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک،چینی صدر کی مبارکباد
نئی دہلی (اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) یورپی یونین کے رہنما بھارت کے یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ،یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا اور۔۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے تقریب میں شرکت کی،پریڈ میں فوجی بینڈ، جنگی جہاز اور جدید ہتھیار نمائش کے لیے پیش کیے گئے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ موقع ترقی یافتہ بھارت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی تحریک دیتا ہے ۔ دونوں فریق آج آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ پر بھارتی صدر دروپدی مرمو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور بھارت اچھے پڑوسی، دوست اور شراکت دار ہیں۔ صدر شی نے تعلقات میں بہتری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ عالمی امن اور استحکام کے لیے اہم ہے ۔ انھوں نے چین اور بھارت کو رقص کرتے ڈریگن اور ہاتھی سے تشبیہ دی اور کہا کہ تعاون کو وسعت دے کر ایک دوسرے کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔