بھارت اور یورپی یونین نے آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیدی

 بھارت اور یورپی یونین نے آزاد  تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیدی

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت اور یورپی یونین نے تقریباً دو دہائیوں بعد آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ۔۔۔

 بھارتی حکام کے مطابق اس معاہدے کا باضابطہ اعلان آج منگل کو نئی دہلی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریںگے ۔ معاہدے کا مقصد چین اور امریکا کے دباؤ کے تناظر میں باہمی تجارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ، جس سے بھارت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں