ٹرمپ نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی سخت ناقد کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کے خلاف امریکی محکمہ انصاف کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔۔
۔امریکی محکمہ انصاف نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی کانگریس کی رکن الہان کی دولت اور مالی معاملات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ تحقیقاتی ادارے کانگریس ویمن الہان عمر کو بھی دیکھ رہے ہیں جو صومالیہ سے خالی ہاتھ آئیں اور اب مبینہ طور پر 4کروڑ40لاکھ ڈالر سے زائد کی مالک ہیں۔ وقت سب کچھ واضح کر دے گا۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ منی سوٹا میں 20 ارب ڈالر سے زائد ویلفیئر فراڈ کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس لیے الہان لوگوں کو پرتشدد مظاہروں کے لیے اکسا رہی ہیں۔