خامنہ ای کو ہٹا یا گیا تو اگلے مرحلے کا کسی کو علم نہیں :روبیو

خامنہ ای کو ہٹا یا گیا تو اگلے  مرحلے کا کسی کو علم نہیں :روبیو

واشنگٹن ( مانیٹرنگ نیوز ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تو یہ کسی کو معلوم نہیں کہ اقتدار کس کے ہاتھ میں آئے گا۔۔۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ صورتحال وینزویلا میں نکولس مادورو کی معزولی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہو گی۔ سینیٹ کمیٹی میں بیان دیتے ہو ئے انہوں نے کہا:میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی آپ کو اس بات کا سادہ جواب دے سکتا ہے کہ اگر ایران میں سپریم لیڈر اور موجودہ نظام ختم ہو جائے تو اس کے بعد کیا ہو گا۔\"روبیو نے مزید کہا کہ امریکا اگر ضرورت پڑی تو پیشگی طور پر خطے میں موجود ہزاروں امریکی فوجیوں، دیگر تنصیبات اور اپنے اتحادیوں کے خلاف کسی بھی حملے کو روک سکتا ہے ، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں امید ہےایسی نوبت نہیں آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں