حماس کا غزہ کی حکمرانی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو منتقل کرنیکا اعلان
غزہ(اے ایف پی)حماس نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کی انتظامیہ 15 رکنی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو منتقل کرنے کیلئے تیار ہے ، ترجمان حماس نے کہا رفح بارڈر کراسنگ کو مکمل اور بغیر کسی اسرائیلی رکاوٹ کے دوبارہ کھولا جائے۔۔۔
حماس نے کہا کہ اس نے پہلے مرحلے میں تمام ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے ، جس میں ہتھیار چھوڑنا اور اسرائیل کا غزہ سے انخلا شامل ہے۔