امریکی سیاحتی شعبے کو 15اعشاریہ 7 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

امریکی سیاحتی شعبے کو 15اعشاریہ 7 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا کی جانب سے غیر ملکی زائرین کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت نگرانی کے منصوبے سے اس سال سیاحت کے شعبے کو 15اعشاریہ7 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے مطابق ویزا فری ممالک کے 34 فیصد ممکنہ سیاح مستقبل میں امریکا آنے کیلئے کم راغب ہوں گے ،پابندیوں کے باعث 47لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کم ہو سکتی ہے جس سے 1لاکھ 75ہزار ملازمتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ نئے قواعد کے تحت گزشتہ پانچ سال کے سوشل میڈیا ڈیٹا، فون نمبر، ای میلز اور دیگر ذاتی معلومات جمع کرنا لازمی ہوگا۔ عالمی ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل نے خبردار کیا کہ یہ اقدامات امریکا کے سیاحتی شعبے پر منفی اثر ڈالیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں