امریکی جج نے منی سوٹا میں پناہ گزین کی گرفتاری روک دی، رہائی کا حکم
منیاپولس(اے ایف پی) امریکی وفاقی جج نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو منی سوٹا میں عارضی طور پر پناہ گزینوں کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے قید میں موجود افراد کی رہائی کا حکم دیا۔
یہ پناہ گزین مستقل رہائشی حیثیت کے انتظار میں تھے ۔ جج جان ٹنہیم نے کہا کہ انتظامیہ امیگریشن قوانین نافذ کر سکتی ہے ، مگر گرفتاریاں نہیں کر سکتی۔ دوسری جانب ٹرمپ کے بارڈر چیف ٹام ہومان نے کہا ہے کہ وہ منیاپولس میں غیرقانونی امیگریشن کے خلاف وفاقی کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔