مقبوضہ کشمیر:ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسزکا تلاشی آپریشن 14ویں روز میں داخل
کشتواڑ (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز کا تلاشی اور محاصرے کا آپریشن 14ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔
فوج، پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار کارروائی میں شریک ہیں۔ آپریشن 18 جنوری کو چھاترو بیلٹ سے شروع ہوا تھا۔ سنگھ پورہ، چنگام اور دیگر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے تاکہ عوام اور سوشل میڈیا پر خبریں نہ پھیلیں۔ فورسز نے ڈوڈہ، ادھمپور، پونچھ اور کٹھوعہ میں بھی تلاشی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔