امارات کی غیر تیل تجارت ایک کھرب ڈالر سے متجاوز
دبئی(دنیا مانیٹرنگ) متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت پہلی بار ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار شیئر کردیے۔۔۔
جس کے مطابق غیر تیل تجارت کا حجم 3اعشاریہ 8کھرب درہم تک پہنچ گیا ،نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو گئیں۔اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے ۔