فرانس:مالی مشکلات ،پولیس فورس کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں
پیرس(اے ایف پی) فرانس کے مختلف شہروں میں ہزاروں ظاہرین نے مالی مشکلات سے دوچار پولیس فورس کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ مظاہرے الائنس یونین کی کال پر 20 شہروں میں ہوئے ، پیرس میں 20ہزار افراد احتجاج میں شریک تھے۔
کچھ مظاہرین نے دھواں بم پھینکے اور سیٹیاں بجائیں، جبکہ بینرز پر لکھا تھاشہری پولیس کے ساتھ، عدم تحفظ اور بے گناہی ختم کریں۔یونین کے سربراہ وان ہیملرک نے کہا کہ قومی پولیس اب معمول کے حالات میں اپنا کام نہیں کر سکتی۔ مظاہرین نے وسائل کی کمی، عملے کی کمی اور بڑھتے ہوئے جرائم پر بھی احتجاج کیا۔