بنگلہ دیش:سیاسی بحران،سینکڑوں فیکٹریاں بند،لاکھوں بے روزگار

بنگلہ دیش:سیاسی بحران،سینکڑوں  فیکٹریاں بند،لاکھوں بے روزگار

ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش میں سیاسی بحران اور 2024کی بغاوت کے بعد ملکی ملبوسات کی صنعت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فیکٹریاں بند اور لاکھوں کارکن بے روزگار ہو گئے ہیں۔

اگست 2024 کے بعد تقریباً 240  فیکٹریاں بند ہوئیں ، جس سے برآمدات کا اہم حصہ متاثر ہوا۔فیکٹریاں بند ہونے سے مزدوروں کے علاوہ مقامی مارکیٹس اور چھوٹے کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ معاشی ماہرین کو امید ہے کہ 12 فروری کے انتخابات کے بعد بہتری آئے گی ۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی مرکزی بندرگاہ چٹاگانگ پر اتوار کو مزدوروں کی ہڑتال کے باعث آپریشنز تقریباً نصف رہ گئے ۔ ہڑتال متحدہ عرب امارات کی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ کو ایک کنٹینر ٹرمینل دینے کے فیصلے کے خلاف کی گئی۔ حکام کے مطابق بندرگاہ پر سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور ترسیل تقریباً معطل رہی۔ مزدور رہنماؤں نے غیر ملکی کمپنی کے تحت ملازمتوں کے خاتمے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ حکومت کا موقف ہے کہ بندرگاہ کی بہتری کیلئے تجربہ کار آپریٹر ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں