امریکا:امیگریشن چھاپوں سے خوفزدہ خاندان گھر تک محدود

امریکا:امیگریشن چھاپوں سے  خوفزدہ خاندان گھر تک محدود

منیاپولس(اے ایف پی)امریکی شہر منیاپولس میں وفاقی امیگریشن ایجنٹس کی چھاپوں کے باعث ایک میکسیکن خاندان ( گھر تک محدود ہو گیا ہے۔

 حکام کی کارروائیوں کے خوف  سے اینا، کارلوس اور ان کے بیٹے لوئس نے دروازے پر میٹل بار لگا دیا ہے ،پردے سارا دن بند رکھے جاتے ہیں تاکہ انہیں زبردستی گھر سے باہر نکالا نہ جائے ۔ خاندان پندرہ سال سے اس شہر میں رہ رہا تھا، مگر صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں نے ان کا امریکی خواب خوف میں بدل دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں