حکومت کیساتھ معاہدے پر تحفظات ہزاروں شامی کردوں کا مظاہرہ

حکومت کیساتھ معاہدے پر تحفظات  ہزاروں شامی کردوں کا مظاہرہ

قامشلی (اے ایف پی)شام کے شہر قامشلی میں اتوار کو ہزاروں شامی کردوں نے حکومت کیساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے پر تحفظات کے اظہار کیلئے ریلی نکالی۔

 مظاہرین نے کرد پرچم لہرائے اور ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ دمشق اور کرد فورسز کے درمیان معاہدے کے تحت کرد فوجی و سول اداروں کو بتدریج ریاست میں ضم کیا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا انہیں حکومت پر مکمل اعتماد نہیں ،خدشہ ہے کہ ان کے حقوق متاثر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں