شنگھائی :سونے کی ریکارڈ قیمتیں لوگ زیورات بیچنے لگے
شنگھائی(اے ایف پی)شنگھائی میں اتوار کو درجنوں افراد خاندانی سونے اور زیورات کو خودکار ری سائیکلنگ مشین کے ذریعے بیچنے کیلئے جمع نظر آئے ، کیونکہ سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح 5ہزار600امریکی ڈالر فی اونس کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
بہت سے لوگ اپنے وراثتی سکے اور انگوٹھیاں بیچ رہے ہیں۔ لوگوں کو ایک گھنٹے سے زائد انتظار کر نا پڑتا ہے تاکہ اپنا سونا بہترین نرخ پر بیچ سکیں۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔