ٹرمپ نے اوباما کو بندر سے تشبیہ دیدی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتخابی سازشی ویڈیو شیئر کی، جس میں سابق صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کو بندروں کے طور پر دکھایا گیا۔۔۔
جس کیخلاف شدید ردعمل سامنے آیا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں اس ویڈیوکو ڈیلیٹ کردیا ۔ڈیموکریٹس نے اوباما کے بارے میں پوسٹ پر ٹرمپ کو بدتمیز قرار دیا تاہم وائٹ ہاؤس نے تنقید کو بناوٹی غصہ قرار دیکر مسترد کر دیا ۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے بیان میں کہا یہ ایک انٹرنیٹ میم ویڈیو ہے جس میں صدر ٹرمپ کو جنگل کا بادشاہ اور ڈیموکریٹس کو فلم ’’دی لائن کنگ‘‘کے کرداروں کے طور پر دکھایا گیا ہے ، براہِ کرم اس بناوٹی غصے کو ختم کریں اور آج کسی ایسے موضوع پر رپورٹ کریں جو واقعی امریکی عوام کیلئے اہم ہو۔