امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور کشتی پر حملہ ،2منشیات کے سمگلر ہلاک

امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور کشتی پر حملہ ،2منشیات کے سمگلر ہلاک

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک کشتی پر حملے میں دو مبینہ منشیات کے سمگلروں کو ہلاک کر دیا، جس سے ستمبر میں شروع ہونے والی واشنگٹن کی مہم میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 128 ہو گئی ہے۔۔۔

یو ایس سدرن کمانڈ نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی سمگلنگ کے معروف راستوں سے گزر رہی تھی اور منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں میں مصروف تھی آپریشن میں کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں