انڈونیشیا:مٹی کے تودے گرنے سے مرنیوالوں کی تعداد 74ہوگئی
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ، حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ لاپتہ افراد اور لاشوں کی تلاش تقریباً دو ہفتے تک جاری رہی۔۔۔
موسلا دھار بارش کے باعث 24 جنوری کو جاوا کے مغربی علاقے بنڈونگ کے ایک پہاڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، جس سے درجنوں گھر دب گئے اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے ۔ مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ مرنے والے 74افراد کی شناخت ہوچکی ہے ۔لاپتہ افراد کی فہرست میں اب بھی بہت سے رہائشی ہیں جن کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ۔