واشنگٹن پوسٹ سے صحافیوں کی برطرفی کیخلاف مظاہرہ
واشنگٹن (اے ایف پی)دی واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے سینکڑوں صحافیوں کی برطرفی کے فیصلے کے خلاف جمعرات کو اخبار کے ہیڈکوارٹر زکے باہر کئی سو افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔
مظاہرے کے دوران ایک بینر پر تحریر تھا جمہوریت اندھیرے میں دم توڑ دیتی ہے ، اور اے جیف بیزوس! تم نے روشنی ہی گل کر دی ہے ۔یہ نعرہ اخبار کے معروف سلوگن اور اس کے ارب پتی مالک جیف بیزوس کی طرف اشارہ تھا، جو ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ان کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ میں بدھ کے روز اعلان کردہ یہ بڑے پیمانے کی چھانٹیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب امریکا کے روایتی میڈیا ادارے صدر ٹرمپ کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔