امریکا چاہتا ہے یوکرین روس جنگ جون تک ختم ہو جائے :زیلنسکی
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان تقریباً چار سال سے جاری جنگ جون تک ختم ہو جائے۔
زیلنسکی کے مطابق امریکا نے پہلی بار دونوں ممالک کے مذاکراتی وفود کو اگلے ہفتے فلوریڈا میں مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔ امریکا اس سے قبل ابو ظہبی میں دو ادوار کی ثالثی کر چکا ہے جہاں قیدیوں کے تبادلے پر پیش رفت ہوئی تاہم تنازع حل نہ ہو سکا۔ روس یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک پر مکمل کنٹرول کا مطالبہ کر رہا ہے ۔جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ علاقہ چھوڑنا مستقبل میں مزید حملوں کا راستہ ہموار کرے گا۔