سعودی عرب اور شام کے درمیان کئی اقتصادی معاہدے طے

سعودی عرب اور شام کے درمیان  کئی اقتصادی معاہدے طے

دمشق(اے ایف پی)شام اور سعودی عرب نے ہفتے کو کئی اقتصادی معاہدے کیے ہیں۔ جن میں مشترکہ سعودی شامی ایئر لائن اور 1 ارب ڈالر کا ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر منصوبہ ’’سلک لنک‘‘ شامل ہے۔

 نئے معاہدوں میں حلب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی اور موجودہ سہولت کی بحالی بھی شامل ہے ۔ سعودی سرمایہ کاری کے وزیر خالد الفالح نے کہا کہ یہ معاہدے شام کی معیشت اور انفراسٹرکچر کی بحالی کی کوششوں میں اہم قدم ہیں۔شامی سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ طلال الہلالی کے مطابق جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں